دیپالپور میں اکیڈمی ٹیچر کی خاتون سے نازیبا حرکات، روکنے پر بد ترین تشدد

تازہ ترین

تازہ ترین

دیپالپور میں اکیڈمی کے ٹیچر کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی کوشش، منع کرنے پر خاتون کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تھانے میں درخواست کے باوجود تاحال نہ کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا جا سکا۔

مقامی خاتون اپنے بچوں کو اکیڈمی چھوڑنے آئی اور بچوں کی رولنمبر سلپ کی بات کی تو ملزم نے خاتون کے بچوں کو وائٹ پیپر لینے کیلئے بھیجنے کے بہانے خاتون سے غیر اخلاقی حرکات شروع کردیں۔ خاتون کے منع کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

خاتون کو تشدد بنانے کی فوٹیج ایم ایم نیوز ڈیجیٹل نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں اکیڈمی ٹیچر کو خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موقع پر موجود ایک خاتون اکیڈمی ٹیچر کے تشدد سے خاتون کو چھڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔

خاتون کی جانب سے واقعہ کیخلاف ڈی پی او اوکاڑہ اور مقامی تھانہ میں درخواست گزار دی گئی لیکن نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ خاتون نے واقعہ پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts