کم عمر پاکستانی جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

تازہ ترین

تازہ ترین

کم عمر پاکستانی جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کم عمر پاکستانی جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کم عمری میں شادی کرنے والے پاکستانی جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

چند ماہ قبل اسد نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ اُن کی اہلیہ نمرہ حاملہ  ہیں اور وہ دونوں اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری سُناتے ہوئے بے حد خوش بھی تھے۔

تاہم، حالیہ وی لاگ میں جوڑے نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ننھے شہزادے کے والدین بن گئے ہیں۔

اسکرین گریب

اُنہوں نے کہا کہ 9 اگست 2022 کو ہمارے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔

اس دوران اسد کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ 2020 میں نمرہ اور اسد نے لوگوں کی توجہ اس وقت حاصل کی جب دونوں کی کم عمری میں شادی ہوئی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے کم عمر جوڑے کی شادی کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر انہیں فالو کرنا بھی شروع کردیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ جوڑا اسٹار بن گیا۔

صارفین کی توجہ اور محبت حاصل کرنے کے بعد نمرہ اور اسد نے یوٹیوب پر وی لاگ بنانا شروع کیے جہاں اُنہیں خوب پذیرائی ملی۔

یاد رہے لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ اسد نےنہایت کم عرصے پر مشتمل دوستی کے بعد اپنی ہی ہم عمر نمرہ سے سال 2020 میں شادی کی تھی، اسد او لیولز کے طالب علم تھے اور مسقط میں رہائش پذیر تھے جبکہ نمرہ پا کستان میں ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

ان دونوں کی شادی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر لڑکے کی بہن کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعد یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ کے ہر پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی تھیں۔

Related Posts