ویرات کوہلی اور گوتم گھمبیر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں گوتم گھمبیراورنوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ویرات کوہلی اورگوتم گھمبیر کے درمیان تلخ کلامی نے دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

لکھنؤ میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور نے گوتم گھمبیر کی ٹیم لکھنؤ سپرجائنٹس کو 18 رنزسے شکست دی۔

چیلنجرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 126 رنزاسکورکیے ، جواب میں گوتم گمبھیر کی ٹیم 19.5 اوورز میں 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہد آفریدی کا کراچی میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان

میچ کے بعد کوہلی اور لکھنؤ سپرجائنٹس کے کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا تو پہلے نوین الحق کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ایک اور ویڈیو میں کوہلی سے بات کرنے والے کائل میئرز کو گوتم گھمبیر ہاتھ پکڑ کر وہاں سے لے جاتے ہیں۔

منتظمین نے میچ میں کھلاڑیوں کے جھگڑے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کوہلی اورگوتم دونوں پر 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔جھگڑے میں کردار ادا کرنے نوین الحق پربھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا،

بنگلور اور لکھنؤ ان پانچ ٹیموں میں شامل ہیں جو نو میچوں کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ برابر اور سرفہرست دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنز سے دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔

Related Posts