ممبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بھارتی شائقینِ کرکٹ کا غصہ عروج پر پہنچ گیا ہے، کپتان کے طور پر ویرات کوہلی کے الوداعی بیان پر نیک تمناؤں کے اظہار کی جگہ طنز اور تنقید کے نشتر برسائے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کے ساتھ کھیل کا جو خوبصورت سفر طے کیا ہے، اس کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کھیلے گا یا نیوزی لینڈ، فیصلہ آج ہوگا
انگلینڈ کا اگلے سال پاکستان میں دو اضافی ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا فیصلہ
بطور کپتان اپنے الوداعی ٹوئٹر پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے ٹیم کیلئے اپنی اپنی کارکردگی دکھائی اور تمام کھلاڑیوں کو بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
Thank you for all the memories and the amazing journey we've had as a team with you all. Your contribution has been immense and will always be remembered in Indian cricket history. Wish you the best moving forward in life. Until next time ⭐???? pic.twitter.com/42hx4Q7cfq
— Virat Kohli (@imVkohli) November 10, 2021
ویرات کوہلی نے مستقبل میں دوبارہ کپتان بننے کی طرف اشارہ بھی کیا تاہم بھارتی شائقین نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو الوداعی پیغام کے موقعے پر بھی تنقید کا نشانہ بنانا ضروری سمجھتے ہوئے سابق کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ویرات کوہلی اور روی شاستری پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ذاتی انا کی بنیاد پر تباہ و برباد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئی سی سی کی ٹرافی اپنے وطن نہیں لاسکے، پھر کرکٹ کی تاریخ میں آپ کو یا ٹیم کو یاد کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








