دورہ ویسٹ انڈیز، ویرات کوہلی دورے کے لیے اسکواڈ سے باہر

تازہ ترین

تازہ ترین

دورہ ویسٹ انڈیز، ویرات کوہلی دورے کے لیے اسکواڈ سے باہر
دورہ ویسٹ انڈیز، ویرات کوہلی دورے کے لیے اسکواڈ سے باہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں سابق کپتان ویرات کوہلی کو اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اس بار اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات پہلے آؤٹ آف فارم تھے اب فٹنس کے مسائل سے  بھی دوچار ہیں۔

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کو بھی ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دے دیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویرات کوہلی کو بیک کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے دورۂ ویسٹ انڈیز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔

ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔

Related Posts