ایشیاء کپ کے سلسلے میں پاکستان کی قومی ٹیم اور بھارت کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ اس میچ کو لے کر کافی پر جوش ہیں، ایسے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں سے گرم جوشی مل رہے ہیں۔
قومی کھلاڑی پالی کیلے کے میدان میں پریکٹس سیشن میں مصروف تھے اس دوران بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی حارث رؤف سے گلے بھی ملے۔
Moment of the day.
Virat Kohli meets Haris Rauf ahead of the Asia Cup. [Star Sports] pic.twitter.com/WDnZVIo1kp
— Johns. (@CricCrazyJohns) September 1, 2023
میدان میں پریکٹس کے دوران کوہلی کو پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نظر آگئے،انہوں نے ان سے بڑھ کر ملاقات کی اور گلے سے لگالیا، شاداب خان بھی گرم جوشی سے کوہلی سے ملے۔
Mohammad Rizwan, Shaheen and Shadab are having a Fun Chat with Virat Kohli????????.#ViratKohli #MohammadRizwan #PAKvIND pic.twitter.com/mUp0J6lClV
— Shaharyar Ejaz ???? (@SharyOfficial) September 1, 2023
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کانٹے دار مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پُر اعتماد، کھلاڑی پُرجوش اور فینز بھی ہیں تیار ہیں۔ کل دوپہر ڈھائی بجے پاک بھارت ٹاکرا ہوگا، تاہم میچ میں بارش ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








