وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا عمل شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع
وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر قومی اسمبلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور انہوں نے ایوان ایاز صادق کے حوالے کردیا تھا، ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کسی صورت غیر ملکی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا، وزیر اعظم عمران خان

قومی اسمبلی میں اس دوران حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے اور ارکان ایوان سے چلے گئے۔ ایوان میں 5 منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں اور دروازے بند کردیے گئے ہیں جس کے بعد ایوان میں عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع ہوگی۔

Related Posts