ملتان میں حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے، پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے ساتھ میدان میں اترے ہیں جن کا تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور الطاف سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقے میں 8 جبکہ بعض کے مطابق 7 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسی حلقے سے عام انتخابات کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تیمور الطاف کو شکست دے کر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
چیئرمین سینیٹ بننے کیلئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے حلقہ این اے 148 کی نشست چھوڑ دی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج کے روز اس حلقے میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








