قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اپنی 35ویں سالگرہ آج منائیں گے، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

Wahab Riaz takes a dig at Pakistan's selection policy

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اپنی 35ویں سالگرہ آج منائیں گے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے پاکستان کی طرف سے 115 وکٹیں لیں جبکہ ٹیسٹ میں لی گئی ان کی وکٹوں کی تعداد 83 ہے۔

پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہاب ریاض نے اب تک 30 وکٹیں لیں جبکہ بیٹسمین کے طور پر انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 2 عدد ففٹیز بھی اسکور کیں۔ وہاب ریاض کی سالگرہ کے موقعے پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہوں جبکہ انگلینڈ کا ٹور غیر معمولی حالات میں ہورہا ہے۔

وہاب ریاض نے 13 روز قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے ٹیسٹ کیلئے دستیابی کا پوچھا تو انکار نہیں کرسکا۔مستقبل میں بھی ضرورت پڑی تو کھیلنے کے لیے تیار ہوں گا۔

مزید پڑھیں: وہاب ریاض بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر جوش

Related Posts