فاسٹ باؤلروہاب ریاض کاٹیسٹ کرکٹ سےدوری اختیارکرنے کافیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فاسٹ باؤلروہاب ریاض کاٹیسٹ کرکٹ سےدوری اختیارکرنے کافیصلہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلروہاب ریاض نے غیرمعینہ مدت تک ٹیسٹ کرکٹ سےدستبردارہونےکااعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلروہاب ریاض نے غیرمعینہ مدت تک ٹیسٹ کرکٹ سےدستبردارہونےکااعلان کردیا۔

فاسٹ باؤلروہاب ریاض  قائداعظم ٹرافی کےلئے سدرن پنجاب کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے۔ ان کاکہنا ہےکہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک کےلیے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ سپورٹ اور رہنمائی پر بورڈ کا مشکور ہوں، میں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر اور اپنے اہلِ خانہ سے مشورے کے بعد کیا ہے، میں ریڈ بال کرکٹ سے دور رہ کر اپنی فٹنس کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہوں اور محدود فارمیٹ میں ملکی نمائندگی پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنےپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے مشکل فیصلہ تھا میری بات سمجھنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں،  تاہم انہوں نے کہا کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ جب خود کو ‏طویل دورانیئے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا، اپنی دستیابی ظاہر کر دوں گا۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 83 وکٹیں حاصل کیں، ان کی بہترین بولنگ ایک اننگز میں 63 رنز دے کر پانچ وکٹیں ہیں۔

وہاب ریاض نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ میں اکتوبر 2018 میں کینگروز کے خلاف کھیلا تھا۔

Related Posts