قائد ریزیڈنسی زیارت کو جلانے میں ملوث مطلوب دہشت گرد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان نے ہرنائی میں کارروائی کرکے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد اور اس کے ساتھ قائداعظم ریذیڈنسی زیارت کو نذر آتش کرنے میں ملوث ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے ہرنائی میں کارروائی کی جہاں سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے، جس کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد اور اس کے ساتھی قائداعظم ریزیڈنسی زیارت کو نذرآتش کرنے کے کیس میں مطلوب تھے۔

Related Posts