جنگ سے تباہ شدہ علاقوں کو پہلے سے بہتر تعمیر کرینگے، ایرانی صدر، تباہ کن حملے بھی عزم نہ توڑ سکے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان، فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر انداز میں دوبارہ تعمیر کریں گے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15 دن ہوچکے ہیں۔ امریکا اسرائیل جنگ کے باوجود ایران میں حالات معمول پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی بڑا تعطل نہیں آیا، ایرانی عوام کے تعاون سے اس صورتحال کو بھی گزار لیں گے۔

Related Posts