پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کیلئے وارننگ جاری! کل کیا ہونے والا ہے؛ جانیں تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Free Wi-Fi is Now Available at 1,400+ Locations Across Punjab
FILE PHOTO

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے اہم اطلاع جاری کی گئی ہے کہ کل جمعرات 15 جنوری 2026 کو ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں کمی اور بعض اوقات ممکنہ خلل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ سست روی ایک بڑے سب میرین (Undersea) انٹرنیٹ کیبل پر شیڈولڈ مینٹیننس یعنی مرمت اور بحالی کے کام کی وجہ سے متوقع ہے۔ مینٹیننس کا کام تقریباً دوپہر 2 بجے شروع ہوگا اور شام 10 بجے تک جاری رہ سکتا ہے۔

کیا ہو رہا ہے؟

پاکستان اپنے بین الاقوامی انٹرنیٹ کنکشن کے لیے محدود تعداد میں سب میرین کیبلز پر انحصار کرتا ہے۔ اس مینٹیننس کے دوران انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل راستوں سے بھیجا جائے گا جس سے نیٹ ورک پر دباؤ پڑ سکتا ہے اور براؤزنگ، سٹریمنگ، آن لائن کام، ویڈیو کالز اور دیگر ڈیجیٹل سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔ مکمل انٹرنیٹ بند ہونے کا امکان کم ہے لیکن سست روی اور بعض اوقات وقفے وقفے سے مسائل متوقع ہیں۔

یہ معلومات انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی Nayatel نے اپنے صارفین کو ای میل کے ذریعے فراہم کی ہیں جبکہ دیگر بڑے آئی ایس پیز نے بھی اسی نوعیت کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے اب تک کوئی الگ بیان سامنے نہیں آیا تاہم یہ ایک تکنیکی اور ناگزیر کام ہے۔

نوٹ: یہ اس ماہ کی دوسری بڑی ڈسٹربنس ہوگی۔ اس سے پہلے 1 جنوری 2026 کو ایک اپ اسٹریم فراہم کنندہ میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں دو دن سے زائد عرصے تک شدید انٹرنیٹ مسائل دیکھنے میں آئے تھے۔

صارفین کے لیے مشورہ؛

اہم آن لائن کام جیسے بینک ٹرانزیکشنز، آن لائن میٹنگز، یا بڑے فائل ڈاؤن لوڈز کو صبح یا رات دیر گئے کرنے کی کوشش کریں۔ اگر ممکن ہو تو آف لائن کاموں کو ترجیح دیں۔

Related Posts