آندھی نہیں کچھ اور تھا؟ ترک شہر بورصہ میں خوفناک ہواؤں سے شہری خوفزدہ! ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

ترکی کے شمال مغربی شہر بورصہ میں اچانک چلنے والی غیر معمولی شدت کی ہواؤں نے شہری زندگی کو متاثر کیا جہاں سڑکوں پر موجود افراد کے لیے کھڑا رہنا مشکل ہو گیا اور کئی شہریوں کو تیز ہوا کے دباؤ سے بچنے کے لیے زمین پر لیٹنا پڑا۔

یہ ہوائیں لودوس کہلاتی ہیں جو عام طور پر گرم اور خشک ہوتی ہیں تاہم اس بار یہ غیر متوقع طور پر انتہائی طاقتور ہو گئیں۔ ہواؤں کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ متعدد افراد اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے۔ سوشل میڈیا اور مختلف نیوز پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں

دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری تیز جھکڑوں کے باعث لڑکھڑاتے اور گرتے ہوئے نظر آئے جبکہ بعض افراد نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے فٹ پاتھ پر لیٹنے کا سہارا لیا۔

 

واقعہ شہر کے مرکزی علاقوں میں پیش آیا جہاں معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری تھیں۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ہواؤں کی شدت نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق لودوس ہوائیں عموماً جنوب مغرب کی جانب سے چلتی ہیں اور بعض مواقع پر غیر معمولی طاقت اختیار کر لیتی ہیں۔ یاد رہے کہ جولائی 2025 میں بھی بورسا کے اطراف تیز ہواؤں نے جنگلاتی آگ کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ موسمی ماہرین کے مطابق ہواؤں کی شدت میں بتدریج کمی آنے کا امکان ہے۔

Related Posts