نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاداب اور شاہین بالکل غیر موثر رہے

تازہ ترین

تازہ ترین

Was the T20 series against New Zealand a nightmare for Shaheen and Shadab?
(Image: Ap7am)

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نائب کپتان کی حیثیت سے ٹیم میں واپس آنے والے آل راؤنڈر شاداب خان مکمل طور پر غیر مؤثر رہے۔

قومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نائب کپتان کے طور پر شامل کیا گیا لیکن وہ پوری سیریز میں ناکام رہے۔

انہوں نے کسی بھی میچ میں اپنی تجربہ کاری کا مظاہرہ نہیں کیا اور 5 میچوں میں 4 اننگز کھیل کر محض 58 رنز بنائے، ان کا بیٹنگ اوسط 14.50 رہا۔

بالنگ کے شعبے میں بھی شاداب خان کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ انہوں نے 13 اوورز میں 143 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

ان کی بالنگ اوسط 143 جبکہ اکانومی ریٹ 11 رہا۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کے لیے بھی یہ سیریز کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں رہی۔ انہوں نے 4 میچوں میں صرف 2 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی بالنگ اوسط 66.50 رہی۔

بیٹنگ کے شعبے میں کپتان آغا سلمان سب سے کامیاب بلے باز رہے، جنہوں نے 41.75 کی اوسط سے 167 رنز بنائے۔

اپنے ڈیبیو سیریز میں حسن نواز کو تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونا پڑا اور ایک میچ میں محض 1 رن بنایاتاہم تیسرے میچ میں ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز کھیل کر وہ دوسرے کامیاب ترین بلے باز بنے، ان کا بیٹنگ اوسط 26.50 رہا۔

عبدالصمد نے 16.50 کی اوسط سے 66 رنز بنائے، جب کہ اوپنر محمد حارث 5 میچوں میں صرف 65 رنز بنا سکے، ان کا اوسط 13 رہا۔ عرفان خان نے 3 میچوں میں 12 کی اوسط سے 36 رنز بنائے، جبکہ عمر یوسف اور عثمان خان نے ایک، ایک میچ کھیلا اور 7، 7 رنز بنائے۔

بالنگ کے شعبے میں حارث رؤف سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے جنہوں نے 12.25 کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کیں۔

ابرار احمد نے 5، عباس آفریدی نے 3، جبکہ صوفیان مقیم نے واحد میچ میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جہانداد خان، محمد علی اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts