قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران کارکردگی پر سابق کپتان وسیم اکرم برہم ہیں، موجودہ ٹیسٹ کپتان پر تنقید کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ضرور ہے لیکن اظہر علی نے جیت کے مواقع کھوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کرکٹ کمنٹیٹر وسیم اکرم نے مانچسٹر ٹیسٹ میں بری طرح ہارنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کپتان اظہر علی کو اِس کا ذمہ دار قرار دیا۔
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کاؤنٹی باؤلرز نہ سمجھا جائے جو مسلسل لائن اینڈ لینتھ کا خیال رکھتے ہوئے کھیلتے ہیں، اظہر علی کو جیتنے کے کئی مواقع میسر آئے لیکن وہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جوئے روٹ الیون نے پاکستان سے فتح چھین لی۔
میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 137رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو یاسر شاہ اور محمد عباس وکٹ پر موجود تھے۔یاسر شاہ 33رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔
مزید پڑھیں: پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست ہو گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








