خوشی ہےپی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ہوم گراؤنڈ پر ہورہا ہے، وسیم اکرم

تازہ ترین

تازہ ترین

wasim akram
wasim akram

کراچی: سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ہوم گراؤنڈ پر ہورہا ہے،پی ایس ایل بڑا ایونٹ ہے ، جو پرفارم کرے گا وہ ہیرو بن جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا  کہ پی ایس ایل ایونٹ جو بھی جیتے گا جیت پاکستان کی ہوگی، گزشتہ سال جو غلطیاں کیں کوشش ہوگی وہ نہ دہرائیں جائیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی کنگز آخری گیند تک لڑتی دکھائی دے گی، خوشی ہے پانچویں ایڈیشن سے لیگ کا انعقاد ہوم گراؤنڈ پر ہورہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں شرکت کے لیے کئی نامور غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

دوسری جانب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم متوازن ہے ، پلے آف سے آگے جائیں گے ۔

ڈین جونز کا کہنا تھا کہ کہ ورلڈ کپ کی سلیکشن کے لیے ایونٹ اہم ہے ، ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ، کھلاڑیوں کو جان لگانا پڑے گی۔

Related Posts