لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے آج سے ٹھیک 20 سال قبل سری لنکا کے خلاف یادگار کارکردگی دکھائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سن 2000ء میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک ٹیسٹ میچ ہوا جس میں وسیم اکرم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے دوران تماشائیوں کو ایک کانٹے کا میچ دیکھنے کو ملا۔
پیغام میں پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے کہا کہ کولمبو میں ہونے والے ٹیسٹ میں خاص کارکردگی دکھانے کے باعث وسیم اکرم میچ کے اسٹار قرار پائے جنہوں نے پہلی اننگز کے دوران پاکستان کیلئے نہ صرف 78 رنز اسکور کیے بلکہ باؤلنگ کے دوران 25 ویں بار 5 وکٹیں لے کر سری لنکا کی شکست کو یقینی بنایا۔
#OnThisDay in 2000, Pakistan defeated Sri Lanka in the closely fought Colombo Test by five wickets. @wasimakramlive was the star of the match for Pakistan scoring 78 in the first innings followed by his 25th five-wicket haul in Tests. pic.twitter.com/2GiMn04lW8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے زندگی کی 54 بہاریں دیکھ لیں، وسیم اکرم نے اپنی سالگرہ 2 ہفتے قبل منائی۔
ٹوئٹر پر کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ وسیم اکرم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 3 جون کو کہا کہ وسیم اکرم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم اپنی 54ویں سالگرہ آج منائیں گے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








