وسیم اکرم سے طلاق کی افواہیں، شنیرا نے خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Wasim Akram’s wife Shaniera rubbishes divorce rumors

لیجنڈری پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی طلاق کی افواہوں کو سختی سے رد کر دیا۔

حال ہی میں ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ آؤٹ آف کانٹیکسٹ کرکٹ نے وسیم اکرم کو طلاق یافتہ الیون میں شامل کر دیا جس پر شنیرا اکرم نے شدید ردعمل دیا۔

شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جواب دیتے ہوئے لکھا: ارے گیمز آف کرکٹ ، آپ لوگ واقعی سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں اور جہاں تک میں دیکھ سکتی ہوں، آپ کے پاس درست اور قابل اعتماد معلومات بھی نہیں ہیں۔

متذکرہ فہرست میں بھارت کے شیکھر دھون، محمد اظہرالدین، وِنود کامبلی، روی شاستری، دنیش کارتک، انیل کمبلے، جواگال سری ناتھ ، ہاردک پانڈیا اور محمد شامی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وسیم اکرم اور آسٹریلیا کے شین وارن بھی شامل تھے۔

Divorced XI

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد شنیرا سے شادی کی تھی۔وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر ہما وسیم، ایک ہمدرد اور باوقار خاتون تھیں، جو 2009 میں ایک مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

ہما وسیم نہ صرف وسیم اکرم کے لیے ایک مضبوط سہارا تھیں بلکہ ایک پروفیشنل میڈیکل کنسلٹنٹ بھی تھیں۔ان کی وفات کے بعد وسیم اکرم نے 2013 میں آسٹریلوی نژاد سماجی کارکن شنیرا اکرم سے شادی کی۔

وسیم اور شنیرا کی ایک بیٹی عائلہ اکرم بھی ہے اور وہ پاکستان اور آسٹریلیا میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔وسیم اکرم کی نجی زندگی ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے لیکن ان کی موجودہ ازدواجی زندگی میں کسی بھی طرح کی پریشانی کی خبریں بے بنیاد ثابت ہو چکی ہیں۔

Related Posts