اداکار عمران عباس کو خوبصورت آواز میں نعت پڑھتے دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ریویو اٹ

پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں معروف نعتیہ کلام قصیدہ بردہ شریف پیش کردیا۔

انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب جو سب سے قیمتی تحفہ وہ اپنے مداحوں کو پیش کرسکتے ہیں وہ یہ قصیدہ ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

اداکار نے ساتھ ہی مداحوں کو مکمل ویڈیو کا لنک بھی فراہم کیا تاکہ وہ اسے سن سکیں۔

عمران عباس کے نعتیہ کلام کو مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور اس پر مسرت اور خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران عباس نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ انڈین فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی ان کے بہت اچھے دوست ہیں جبکہ آنجھانی بونی کپور کی سابق اہلیہ مونا کپور ان کی راکھی بہن ہیں اور دیگر اداکار بھی ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ممبئی جاکر انہوں نے وہاں بہت سارے دوست بنائے اور وہاں جاکر انہیں کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔

Related Posts