دیکھئے ویڈیو: بگ بیش میں بری طرح ناکام بابر اعظم نے پریکٹس سیشن میں رنز کے انبار لگا دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم پریکٹس سیشن میں

بگ بیش میں بری طرح ناکامی سے دوچار پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے پریکٹس سیشن میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے محض 5 گیندوں پر 21 رنز بنائے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی فارم کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے بابراعظم نے آﺅٹ ڈور انٹرا اسکواڈ پریکٹس کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گیندبازی پر جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکے اور دو چوکے لگائے۔

Related Posts