خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ کو “دیمک” کے پریمیئر پر اپنے بولڈ فیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید طنز و تنقید کے طوفان کا سامنا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُشنا شاہ سلور بلاؤز اور نیلے رنگ کی پینٹ پہنے نظر آئیں، جس پر جلد ہی تنقید شروع ہو گئی، تاہم کچھ افراد نے ان کی حمایت بھی کی اور اس پوسٹ کو 5,000 سے زائد لائکس ملے۔
اس کے باوجود سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان کے لباس پر اعتراض کیا، اسے حد سے زیادہ عریاں قرار دیا۔ کئی تبصروں میں انہیں بین الاقوامی شخصیات سے تشبیہ دی گئی، جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو مذاق اور طنزیہ انداز میں بیان کیا۔
ایک صارف نے لکھا: “ایسے لگتا ہے یہ جینیفر اینسٹن ہے”۔ ایک اور نے لکھا: “اس کا رویہ تو کارٹون نیٹ ورک جیسا ہے زبردست مزاحیہ!” سوشل میڈیا صارفین کے اس سے ملتے جلتے دیگر تبصرے ذیل کے اسکرین شاٹس میں دیکھئے۔





گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








