دیکھیں ویڈیوز: جوان لڑکی سے شادی کرنے والے باباجی چھچھورپن پر اتر آئے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

حکیم بابر اور دلہن، فوٹو ایکسپریس

 جوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم چھچھورپن پر اتر آئے، دلہن کے ساتھ الٹی سیدھی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں ایسی واہیات ویڈیوز بنانا بزرگ شہری کو زیب دیتی ہیں۔ 

پاکستان میں پچھلے تین دنوں سے راولپنڈی کے 60 سالہ شہری کی شادی کی ویڈیو مسلسل ٹرینڈ کررہی ہے جنہوں نے جوان لڑکی سے شادی کی۔

موقر ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابتدا میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی کمنٹ کیے گئے اور کسی نے بزرگ شہری کو برا کہا تو کسی نے کہا کہ جوان لڑکی نے صرف پیسوں کی وجہ سے اپنی زندگی برباد کردی۔

تاہم بہت سے لوگوں نے مثبت خیالات کا اظہار بھی کیا اور جوڑے کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

مگر یہ صورتحال زیادہ دیر برقرار نہیں رہی۔ جب معروف سوشل انفلوئنسر یاسر شامی کے ساتھ باباجی اور دلہنیا کی واہیات ویڈیوز سامنے آئیں تو ہر طرف سے تھو تھو ہونے لگی۔ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے شودا پن، چھچھورپن اور رمضان میں انتہائی بےہودہ اور لغو حرکت قرار دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا ’داڑھی رکھ کر ایسی حرکتیں، اب غیرت کہاں گئی؟ چلو شادی کر لی لیکن کیا یہ جو اتنے دنوں سے یہ جو واہیات قسم کی ویڈیوز بنوا رہا ہے اس عمر کے افراد کو زیب دیتی ہیں‘؟

ایک اور نے لکھا کہ یہ قوم کھبی بھی سدھرے گی، اتنی بڑی داڑھی رکھنے کے بعد سرعام یہ حرکتیں، شرم وحیاہ کا اس سے دور دور کا تعلق نہیں۔

Related Posts