کراچی کے سائٹ ایریا میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ہے، واقعے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں یہ افسوسناک واقعہ حبیب بینک چورنگی کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی میت کو ایدھی کے رضاکاروں نے رسمی کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر کا تخمینہ 30 سال کے لگ بھگ لگایا گیا ہے۔ سائٹ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو کچلنے کے بعد ٹینکر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے۔
پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ فرار ہوجانے والے ٹینکر ڈرائیور کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








