عالمی بینک کی پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کی پیشگوئی، معاشی مسائل بڑھنے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی نمو کی شرح 0اعشاریہ 5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ، جو حکومت کی توقعات سے بہت کم ہے۔

جنوبی ایشیاء سے متعلق اپنی رپورٹ میں ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بدترین معاشی مسائل کا امکان ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث غربت میں اضافہ ہوا ہے جس نے غیر رسمی خدمات کے شعبے اور چھوٹے صنعتی کاروبار کو متاثر کیا۔

رپورٹ میں وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پورے خطے میں غربت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں مزید 9لاکھ 30 ہزاربچے اسکول چھوڑیں گے۔

لاک ڈاؤن نے غیر زراعی شعبوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے جو آبادی کے سب سے کمزور طبقات کوروزگار فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمتیں ختم ہونے کی وجہ سے دو دہائیوں میں پہلی بار غربت میں اضافے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کاپاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

مجموعی طور پر توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں معاشی نمو آہستہ آہستہ بحال ہوجائے گی لیکن سست روی برقرار رہے گی تاہم کورونا کی نئی لہر معیشت کو مزید متاثر کرسکتی ہے۔

Related Posts