ہمیں بھی اپنے میچز کیلئے ریزرو ڈے ملنا چاہئیے تھا، بنگلہ دیشی کوچ کا شکوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈھاکہ: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بارش کی صورت میں پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا تھا۔اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔

اس فیصلے پر بنگلہ دیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے کہا ہے کہ 6 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی میں تمام شریک ملکوں کے نمائندے شامل ہیں، ان کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا، انھوں نے طے کرلیا تو اب میں کیا تبصرہ کرسکتا ہوں، ہمیں بھی اپنے میچز کیلیے ریزرو ڈے ملنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلا ون ڈے، جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دیدی

سری لنکن کوچ کرس سلور ووڈ نےبھی اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر حیرت ہوئی مگر ہم منتظم نہیں ہیں،میچ فیصلہ کن ہونے سے پاکستان اور بھارت میں سے کسی ایک کو 2پوائنٹس حاصل ہوں گے مگر دوسروں کا مقابلہ نہیں ہوتا تو ان کو ایک ایک ہی مل سکے گا۔

Related Posts