واشنگٹن:جو بائیڈن نے امریکی صدر کے طور پر اپنے اولین دورہ یورپ کے آغاز پر جمہوریت کے دفاع کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم سب اس وقت عالمی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے لازمی ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنے قائدانہ کردار کو یقینی بنائے۔اور اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے برطانیہ پہنچنے کے بعد انگلینڈ میں مِلڈن ہال کے مقام پر امریکی فضائیہ کے اڈے پر اپنے ہم وطن فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب اس وقت عالمی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے لیے لازمی ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنے قائدانہ کردار کو یقینی بنائے۔ امریکی صدر جمعہ سے اتوار تک ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے سمٹ میں حصہ لیں گے۔
امریکی صدر بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ برطانوی ملکہ الزبتھ سے بھی ملیں گے۔ دورہ برطانیہ کے بعد وہ امریکی یورپی سمٹ کے لیے برسلز روانہ ہو جائیں گے۔