فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے، ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں،شلپا شیٹھی

تازہ ترین

تازہ ترین

فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے‘ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں،شلپا شیٹھی
فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے‘ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں،شلپا شیٹھی

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا کے خلاف فحش فلموں کے اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق کہا ہے کہ وہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کے اہلخانہ اور بچوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرافحش فلموں کے اسکینڈل میں پہلی بار اداکارہ شلپا شیٹھی نے کھل کروضاحت کی ہے، اداکارہ نے کہا کہ گزرے ہوئے دن ہرلحاظ سے ہمارے لیے بہت مشکل تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔

شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں۔ اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔ میڈیا کو چاہئے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھے اور من گھڑت باتیں نہ کرے۔

اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے۔ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں۔انہوں نے میڈیا کے سامنے ہاتھ جوڑ لئے۔

مزید پڑھیں: ویب سیریز کی کامیابی،منوج باجپائی نے معاوضے میں حیران کن اضافہ کردیا

Related Posts