لاہور:ٹی وی شو زکی میزبان مشہور زمانہ شائستہ لودھی نے کہا کہ مضبوط قوت مدافعت رکھنے والا انسان ہی کسی بیماری سے مقابلہ کر سکتا ہے۔
اس کیلئے ہمیں اپنی خوراک میں توازن اور مثبت عادتوں کو اپنانا ہوگا۔ عوام سے اپیل ہے کہ بیشک تھوڑا کھا لیں لیکن صاف ستھری اور فائدہ دینے والی خوراک کو ترجیح دیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ایکسر سائز کو اپنی عادت بنا لیں، یہ عادت انسان کو ہر طرح کے ذہنی دباؤ سے آزاد رکھتی ہے۔
شائستہ لودھی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے واحد حل حفاظتی تدابیر پر پر عمل پیرا ہونا ہے، ہم کورونا کی بجائے گھر پر رہیں اورمحفوظ رہیں مہم کو پھیلانا ہوگا۔