وفاقی مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہم 20 کروڑ ڈالر کی امداد دینے پر ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان اور ڈپٹی سپریم کمانڈر کے شکر گزار ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان کو امداد کی یقین دہانی کروائی گئی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ مذکورہ رقم چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو ترقی دینے اور ملازمتیں تخلیق کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہ امداد پاک عرب امارات تعلقات میں اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں ایک مثبت قدم ہے۔
https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1212790401481895936
یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ٹیکس وصولی بڑھائیں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ نے دو روز قبل ایف بی آر کا دورہ کیا جس کے دوران مشیر خزانہ کو ایف بی آر کی کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں: کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں، حفیظ شیخ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








