رواں مالی سال 3ہزار440ارب روپے قرض لیاگیا،وزارت خزانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

usd price in pakistan

وفاقی وزارت خزانہ نے موجودہ حکومت کے پہلے سال کے دوران لیے گئے قرضوں  کے اعدادوشمارجاری کردیے جس کے مطابق رواں سال حکومت نے خسارہ پوراکرنے کے لیے 3ہزار440ارب روپے قرضہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے پچھلے سال 11ہزار ارب روپے قرض لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مالی سال 2019ء میں  قرضوں اور ادائیگیوں کی مد میں کل ملا کر 10.33  کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق قرضوں میں 4 ہزار270 ارب روپے کا اضافہ روپے کی قدر میں کمی سے ہوا، گزشتہ حکومت نے روپے کی قدر میں مصنوعی اور غیرحقیقی استحکام رکھا،  جس کی وجہ سے بھاری اور ناقابل برداشت حد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پیدا ہو گیا جس پر قابو پانے کے لیے روپے کی قدر میں ضرورت کے مطابق کمی لانا پڑی۔

  1. رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 500 ارب روپے قرض سرکاری اداروں کی مالی ضروریات کےلئے لیا گیا۔

Related Posts