پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سامان برآمد کرے گا۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سامان برآمد کرے گا۔فواد چوہدری
پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سامان برآمد کرے گا۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سازوسامان کی برآمدات جلد شروع کردے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ رواں ہفتے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سازوسامان کی برآمدات پر عائد پابندی مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔

وزیرِ مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کو کورونا وائرس سے متعلقہ سازوسامان برآمد کرنے کی مکمل اجازت دے دی جائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سازوسامان پاکستان سے تجارت کے ذریعے دنیا بھر کو مہیا کیا جائے گا جس سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔ 

Related Posts