پاکستانی فلم اسٹار حمزہ علی عباسی نے وی لاگر روزی گیبریل کے قبولِ اسلام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قیامت کے روز ہم سب خدا کو جوابدہ ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے نو مسلم وی لاگر روزی گبریل کو دُعا دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو عارضی و دائمی دونوں زندگیوں میں طاقت، استقلال اور نعمتیں عطا فرمائے۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ دُعا ہے آپ ان میں سے ایک بنیں جو یہ جانتے ہیں کہ ایک روز ہم سب کو اللہ کے حضور جوابدہ ہونا ہے اور وہ یومِ حساب ہے۔
Masha Allah… May God give you strength, contentment & bless you in this temporary life & the coming eternal life & make you one of those who make ppl aware of the fact tht one day, very soon, we will all stand accountable for our deeds on the Day of Judgement. #RosieGabrielle pic.twitter.com/FrgvaaNmbD
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) January 9, 2020
یاد رہے کہ دو سال قبل موٹر سائیکل پر سیاحت کی غرض سے پاکستان آنے والی کینیڈین خاتون سیاح روزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔
روزی گیبریل دسمبر 2018 میں پاکستان آئیں اور تنہا موٹر سائیکل پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں گئیں ، ان کاکہنا تھا کہ جب وہ آنے لگیں تو خوف زدہ تھیں کیوں کہ انہیں پاکستان کے حوالے سے بہت غلط باتیں بتائی گئی تھیں۔
روزی گیبریل نے گزشتہ روز انسٹاگرام پرپوسٹ کی جس کے آغاز میں ہی لوگوں کو خوشخبری دی اور بتایا کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں، وہ پاکستانی ثقافت اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان آنے والی سیاح روزی گیبریل نے اسلام قبول کر لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








