کراچی میں آئندہ 3 روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

کراچی میں آئندہ 3 روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جامشورو میں آج کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی متوقع ہے۔

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

​اتوار کو کراچی میں پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ ​پیرکو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، اس دوران شہر میں ​سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts