عید کے تینوں دن موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کا اعلامیہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

 محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی کے پہلے روز یعنی جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو جہاں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا وہیں پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی اور زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سویڈن میں قرآن کی بد ترین بے حرمتی کرنے والا ملعون عراقی ملحد نکلا

عید کے دورے روز یعنی جمعے کو خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، اپر سندھ اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے تیسرے روز بھی خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، اپر سندھ اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اتوار کو کہا تھا کہ رواں ہفتے شدید بارشوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Related Posts