کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا
کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا

کراچی میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

گزشتہ روز کراچی میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، تاہم محکمہ موسمیات نے 30 جون سے مون سون کا نیا اسپیل تھرپارکر سے سندھ میں داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 یا 3 جولائی سے کراچی میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بارش سے زمینی و فضائی سفر میں مشکلات، پروازوں کا شیڈول متاثر

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ خیبر پختونخوا میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ہلکی پھلکی بارش میں کراچی میں مختلف حادثات ہوئے، جن میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

Related Posts