پنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی، ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، ریسٹورنٹس بند

تازہ ترین

تازہ ترین

Chief Minister Punjab Usman Buzdar

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی، ٹرانسپورٹ، مارکیٹس اورریسٹورنٹس بھی بندکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی جبکہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات پر یکم اپریل سے پابندی عائد کردی گئی۔

اجلاس میں ریسٹورنٹس اور پارکس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیار کی جائے گی

لاہور شہر میں ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا، مارکیٹس شام 6 بجے بند ہوں گی، میٹرو اور اورنج لائن ٹرین بھی بند کردی گئی۔

مزید پڑھیں:ٹرینیں بند نہیں ہونگی، ریلوے نے بندش کی خبریں مسترد کردیں

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 41مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے صوبے کے تمام میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کو 11 اپریل تک بند کردیا ہے۔

Related Posts