سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب کرکٹرز اور فلمی ستاروں کا میلہ بن گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دنیا

لاہور میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں کرکٹرز، فلمی ستارے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

لاہور میں مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کی شادی کی تقریب ہوئی۔ قومی کرکٹ کھلاڑی  بابر اعظم، شان مسعود  اور عثمان قادر  تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور  آئے۔

مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب، بابر اعظم اور مختلف کرکٹرز شریک ہوئے

چیمپئنز  ون ڈے کپ میں شریک کھلاڑی  تقریب میں شرکت کے بعد فیصل آباد واپس چلے گئے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق بھی تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے۔

مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب، بابر اعظم اور مختلف کرکٹرز شریک ہوئے

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، سابق کپتان  انضمام الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب، بابر اعظم اور مختلف کرکٹرز شریک ہوئے

تقریب میں مشتاق احمد کے قریبی عزیز و اقارب کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ خیال رہے کہ مشتاق احمد کی بیٹی کا نکاح چند روز قبل  لاہور میں ہوا تھا۔

Related Posts