بھارتی شہر چینئی میں ایک شادی کی تقریب اُس وقت سوگ میں تبدیل ہوگئی جب ایک خاتون اسٹیج پر رقص کے دوران اچانک گر کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب محفل اپنے عروج پر تھی اور مہمان خوشی سے محوِ رقص تھے۔
انتقال کرنے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ جیوا کے طور پر ہوئی ہے جو کانچی پورم سے اپنے شوہر کے ہمراہ شادی میں شریک تھیں۔ جیوا ایک معروف کاروباری شخص کی اہلیہ تھیں۔
اطلاعات کے مطابق جب مشہور گلوکار ولموروگن مہمانوں کو محفل میں شرکت کی دعوت دے رہے تھے تو جیوا بھی خوشی میں اسٹیج پر چڑھیں اور رقص شروع کیا مگر چند لمحے بعد ہی وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
شادی کی تقریب کا خوشگوار ماحول پل بھر میں سوگ میں بدل گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا منظر تقریب میں موجود افراد کے موبائل فون کیمروں میں محفوظ ہو گیا جو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی گردش کرنے لگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








