معروف اینکر پرسن نور العارفین صدیقی پر نامعلوم افراد کا حملہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی، اینکر پرسن اور ولاگر نور العارفین صدیقی پر نا معلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

سوشل میڈیا پر نور العارفین صدیقی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے اس حادثے کی تفصیل بیان کر رہے ہیں۔

شدید مضروب اور زخمی حالت میں سہارے سے کھڑے نور العارفین صدیقی کا واقعے کے متعلق بتانا ہے کہ اتوار کی شام گئے 20 سے 25 افراد نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں گھر سے باہر لے جاکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

نور العارفین صدیقی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ماسک پہنے ہوئے تھے، جس کی بنا پر وہ ان کی شناخت نہیں کرسکے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مار مار کر ان کی ایک ٹانگ توڑ دی ہے۔

انہوں نے آئی جی سندھ، گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ حملہ آوروں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے۔

Related Posts