عاطف اسلم کا کنسرٹ ملتوی کیوں ہوا اور شائقین کو پیسے واپس کب ملیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عاطف اسلم کا کنسرٹ ملتوی کیوں ہوا اور شائقین کو پیسے واپس کب ملیں گے؟
عاطف اسلم کا کنسرٹ ملتوی کیوں ہوا اور شائقین کو پیسے واپس کب ملیں گے؟

کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گذشتہ روز ہونے والا کنسرٹ انتظامیہ کی غفلت کے باعث اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔

عاطف اسلم کے فیس بک پیچ سے جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ ‘کنسرٹ کی انتظامیہ کو مطلوبہ مقام پر کنسرٹ کرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے کنسرٹ ملتوی کردیا گیا ہے’۔

پوسٹ کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے کنسرٹ کے ملتوی ہونے پر انہیں افسوس ہے۔

فیس بک پوسٹ میں کنسرٹ کا ٹکٹ خریدنے والوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹکس کی رقم کی واپسی کیلئے کنسرٹ انتظامیہ سے جلد رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ نادیہ حسین نے نئی ماڈل لڑکیوں کا دکھڑا کھول دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کنسرٹ کی اجازت نہیں دی جبکہ میوزیکل کنسرٹ کے لاکھوں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے۔

واضح رہے کہ سیزن I میں بھی عوام کے ساتھ آرگنائزر کی جانب سے دھوکا کیا گیا تھا، میوزیکل کنسرٹ میں عاطف اسلم سمیت دیگر گلوکاروں کی شرکت متوقع تھی۔

Related Posts