کراچی، ضلع غربی میں سال کی سب سے بڑی نقب زنی کی واردات، مرکزی ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک ڈاکو کراچی سے گرفتار
لاہور میں 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک ڈاکو کراچی سے گرفتار

کراچی پولیس نے ضلع غربی میں سال کی سب سے بڑی نقب زنی کی واردات کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کے 47 موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ ملزمان 7 روز قبل 3 جون کو رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر دبئی موبائل مارکیٹ میں داخل ہوئے اور 95 موبائل فونز اور 12 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم چوری کرکے فرار ہو گئے۔

ویسٹ پولیس نے واردات کا مقدمہ دکان مالک کی مدعیت میں تھانہ پیر آباد میں درج کر لیا، ایس ایچ او پیر آباد نے خفیہ اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے دبئی موبائل مارکیٹ سے چوری کیے گئے 47 موبائل فونز برآمد ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا۔ گرفتار ملزمان سے برآمدہ موبائل فونز کا سائنسی تجزیہ کرایا جائے گا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں نور اللہ اور شمس اللہ شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر رواں سال کی سب سے بڑی نقب زنی کی واردات ہوئی۔ نامعلوم ملزمان سنار کی دکان سے 12 کلو کے قریب سونا لوٹ کر فرارہوگئے۔ لوٹے گئے سونے کی قیمت مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

گزشتہ ماہ 5 مئی کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ محمد آصف کی مدعیت میں کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے مدعی محمد آصف کا کہنا تھا کہ ہم دکان پر تیار شدہ اور بکس میں رکھے زیورات فروخت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان 10 کروڑ کا سونا لوٹ کر فرار

Related Posts