سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، 15 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: پرافٹ بائی پاکستان)

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہوگئی۔ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات 14 مئی 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 362روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 787 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 86 ہزار 958 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے بڑھ کر 9 ہزار 204 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 55 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 890 روپے پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 4700 ڈالرز کا ہوگیا۔ اسی طرح چاندی کی عالمی قیمت میں 0.65 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 87.20 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

Related Posts