سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 18 مئی 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہو گئی۔ جبکہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 707 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 75 ہزار 11 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 26 روپے بڑھ کر 8 ہزار 99 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 22 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 943 روپے پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے کے بعد 4548 ڈالرز کا ہوگیا۔ اسی طرح چاندی کی عالمی قیمت میں 0.26 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 76.15 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








