سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، 23 جنوری 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

سونے کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافے کے بعد معمولی کمی ہوئی ہے۔ جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 5 ہزار 500 کی سطح پر آگئی جبکہ سونے کے نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 5لاکھ 5 ہزار 562 روپے فی تولہ ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 686روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 4لاکھ 33 ہزار 437 روپے کی سطح پر آگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں بھی 629روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10گرام سونا 3لاکھ 97 ہزار 331روپے کی سطح پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 8ڈالرز فی اونس کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4ہزار 832ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں 30روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں چاندی کی نئی قیمت 9 ہزار 903روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

Related Posts