سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ہوشربا بلندی پر پہنچ کر 5لاکھ 14ہزار سے بھی زائد ہوگئی۔جمعہ کو مقرر کیے گئے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 9 ہزار 100روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونے کی قمت 5لاکھ 14 ہزار 662روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802روپے کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہی سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 41 ہزار 239روپے فی 10 گرام ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 152روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 483روپے فی 10گرام ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کی حامل چاندی کی قیمت میں 372روپے کا اضافہ ہوا جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 10ہزار 275 روپے ہوگئی۔ 24قیراط کی 10گرام چاندی کی قیمت 319روپے کے اضافے سے 8 ہزار809روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 91 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونا 4 ہزار 923 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سونے کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتیں مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہورہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








