سونا ایک بار پھر سستا! سونے کی قیمت کتنی کم؟ جانیں 8جنوری 2026 کے ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: اکانومی ڈاٹ پی کے)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تاہم چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے ورز فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوا جبکہ سونے کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔ 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 28 روپے کمی سے 4 لاکھ 173 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 942 روپے کم ہو کر 365,896 روپے ہو گئی ہے۔  تاہم مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں اس دوران کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

چاندی کی مستحکم قیمتوں کے باعث 24 قیراط کے ایک تولہ چاندی کی قیمت 8361 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 7168 روپے ہے، جس میں کوئی کمی بیشی نہیں دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جہاں ایک اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 4444 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ بین الاقوامی چاندی کی قیمت بھی مستحکم 78.86 ڈالر پر برقرار ہے۔

Related Posts