ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی کے بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ ہوا تاہم ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔ سونے اور چاندی کے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4لاکھ 90 ہزار 362روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915روپے کا اضافہ ہوا جس سے جس 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 20 ہزار 406روپے کی سطح پر آگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ 10گرام سونا 2 ہزار 673 روپے اضافے کے ساتھ 3لاکھ 85 ہزار 386روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 160روپے کا اضافہ ہوا جس سے چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 794روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10گرام چاندی 138روپے کے اضافے سے 6 ہزار 682 روپے کی ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں سونے کی فی اونس قیمت 34ڈالرز کے اضافے سے 4 ہزار 676ڈالرز جبکہ چاندی 1اعشاریہ 60ڈالرز کے اضافے سے 73اعشاریہ 10ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








