ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیر کے روز سامنے آنے والی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہو گئی جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے کی سطح پر آگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 250 روپے رہی جس میں 864 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے کمی سے 7 ہزار 744 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کم ہو کر 6 ہزار 639 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4687 ڈالر فی اونس رہی جس میں 11 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ چاندی کی قیمت 72.60 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ قیمت کے مقابلے میں 0.50 ڈالر کم رہی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی حالات اور ڈالر کی مضبوطی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں عالمی مارکیٹ اور ڈالر ریٹ کے مطابق روزانہ بنیادوں پر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








