سونے کی قیمت میں اضافہ، 10 جنوری 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: اکانومی ڈاٹ پی کے)

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔سونے کی قیمت جمعہ کے روز 4لاکھ 69 ہزار کی سطح پر آگئی جو آج دوپہر تک برقرار رہے گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 2 ہزار 915 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 38 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 472 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 99 ہزار 658 روپے پر آ گیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 366 روپے رہی، جبکہ عالمی بازار میں سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 438 ڈالر فی اونس پر آ گیا تھا۔

Related Posts